18 جنوری 2012 - 20:30

لاہور… امير جماعت اسلامي سيد منور حسن کا کہنا ہے کہ عدالت اور اس کے فيصلوں کا احترام کيا جانا چاہئے. وزيراعظم کا عدالت ميں پيش ہونا مثبت اقدام ہے.

ابنا: منصورہ لاہور ميں ميڈيا سے گفت گو کرتے ہوئے سيد منور حسن کا کہنا تھا کہ پيپلز پارٹي نے ہميشہ سياسي شہيد بن کر لوگوں کي ہمدردياں حاصل کيں نئے انتخابات کے مسئلے کو کسي بھي جماعت کو اپني انا کا مسئلہ نہيں بنانا چاہئے، عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے نئے اليکشن کا اعلان کر دينا چاہئے. سيد منور حسن کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز کے آنے نہ آنے کي اہميت کم ہے عدليہ کے پاس تمام حقائق موجود ہيں جسے سامنے رکھ کر فيصلہ کيا جا سکتا ہے. .......

/169